ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:اہم مقابلہ میں، نیوزیلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی تیرہ رنزسے فتح

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 26  (گروپ سی)

ویسٹ انڈیزبمقابلہ نیوزیلینڈ

(West Indies vs New Zealand)

ٹروبا،ٹرینیڈاڈوٹوباگو

12جون 2024ء

آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں گروپ سی کے ایک اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ لگاتارتین میچز میں کامیابی کے ساتھ میزبان ویسٹ انڈیزنے super eightمرحلہ میں جگہ بنالی۔

برائن لاراکرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے ابتدائی پانچ بلےبازساتویں اوورمیں صرف 30رنزبناکرآؤٹ ہوچکے تھے۔چھٹے نمبرپربلےبازی کرنے والے شرفین ردرفورڈ(Sherfane Rutherford)نےجارحانہ اننگز کھیلی۔وہ39گیندوں پرچھ چھکوں کی مد د سے 68 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔112کےمجموعی اسکورپر نووکٹیں کھونے کے بعد ویسٹ انڈیزنےRutherfordکی دھواں دار بلےبازی کی بدولت  آخری 2اوورزمیں 37رنزکے ساتھ  20اوورزمیں 149رنزبنائے۔

نیوزیلینڈکی جانب سے ٹرینٹ بولٹ (Trent Boult)نے 16رنزکے عوض چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ ٹم ساؤدھی (Tim Southee)اور لوکی فرگیوسن(Lockie Ferguson)نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اننگز کے آغازسے ہی مشکلات کا شکاررہی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس (Glenn Philips)سب سے زیادہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آخری اوور میں کیوی ٹیم کو جیت کے لئے 33رنزدرکارتھے،مچل سینٹنر(Mitchell Santner)تین چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ کوئی بلےبازخاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔مقررہ 20 اوورز میں نیوزیلینڈکی ٹیم 9 وکٹ پر 136 رنز بنا سکی۔یوں ویسٹ انڈیز نے تیرہ رنزسے کامیابی سمیٹی۔

نیوزی لینڈ کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔دو میچز میں ہارکے بعد کیوی ٹیم کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔

(رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button